Home » قادیانیوں کے کفر کی وجوہات » انبیاء علیہ السلام پر فضیلت اور اُن کی توہین

انبیاء علیہ السلام پر فضیلت اور اُن کی توہین

اسلامی عقیدے کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل کم وبیش سوالاکھ انبیاء کرام علیھم السلام دنیا میں بھیجے گئے ہیں۔ اسلام میں ان تمام پر ایمان اور انکی تعظیم و تکریم ضروری ہے اور کسی بھی نبی کی شان میں ادنیٰ توہین بھی انسان کو کفر کی اتھاہ گہرائیوں میں پٹخ دیتی ہے۔ لیکن مرزا قادیانی نے نا صرف تمام انبیاء کرام علیھم السلام پر فضیلت کادعویٰ کیا بلکہ توہین انبیاء میں انبیاء کرام علیھم السلام کے تقدس مقام ومرتبے کے بارے میں مرزاقادیانی کیا نظریات رکھتاتھا۔ مندرجہ ذیل حوالہ جات سے بخوبی اندازہ ہوتاہے۔

خداتعالیٰ نے میرے معجزات ثابت کرنے کے لیے اس قدر معجزات دکھائے ہیں کہ بہت ہی کم ایسے آئے ہیں جنہوں نے اس قدر معجزات دکھائے ہوں۔

(خزائن ج22 ص574)

میری آمد سے ہر نبی زندہ ہوگیا، ہر رسول میری قمیض میں چھپا ہوا ہے۔

(خزائن ج 18 ص290)

ایک بادشاہ کے وقت میں چار سو نبیوں کی پیش گوئی جھوٹی ثابت ہوئی۔

(خزائن ج 3 ص439)

خدانے اس وقت میں مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح (عیسیٰ علیہ السلام) سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔

(خزائن ج 22 ص152)

شیطانی کلمے کا دخل کبھی انبیاء اور رسولوں کی وحی میں بھی ہوجاتاہے۔

(خزائن ج 3 ص439)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے کوئی معجزہ نہیں ہوا اور آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں اور ان کو حرام کار اور حرام کی اولاد ٹھہرایا۔

(خزائن ج 11 ص290)

یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا اس کا سبب تو یہ تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام شراب پیاکرتے تھے۔

(خزائن ج 11 ص291)

عیسیٰ علیہ السلام کی تین دادیاں اور نانیاں زنا کار اور کسبی عورتیں تھیں۔

(خزائن ج 11ص291)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت بن باپ اور حضرت مریم علیھا السلام کی پاک دامنی کا انکار:

حضرت عیسیٰ علیہ السلام جلیل القدر صاحب شریعت پیغمبر ہیں۔ جیسے آپ کی نبوت کی زندگی معجزات سے پُر ہے ایسے ہی آپ کی ولادت بھی معجزہ ہے۔ کیونکہ آپ بن باپ پیدا ہوئے جس کا تفصیلی ذکر سورۃ مریم میں ہے۔ جبکہ مرزاقادیانی نے نا صرف آپ کی ولادت بن باپ کا انکار کیا ہے بلکہ آپ کی ولادت کا بڑے گستاخانہ طریقہ سے استہزاء کیا ہے اور ایسے ہی آپ کی والدہ ماجدہ جناب مریم صدیقہ مطہرہ علیھا السلام کی پاکدامنی کا انکار کرتے ہوئے یہودیوں کے بھی کان کترے ہیں۔

قادیانی عقیدے کے مطابق حضرت مریم علیھاالسلام کے یوسف نجار نامی شخص سے تعلقات تھے۔ جس کے نتیجے میں حضرت مریم علیھا السلام کو عیسیٰ علیہ السلام کا حمل ہوا۔ پھر بدنامی سے بچنے کے لیے حضرت مریم کا یوسف نجار سے نکاح کروادیاگیا۔ مرزاقادیانی، حضرت مریم کا یوسف نجار کے ساتھ قبل نکاح پھرنے کے متعلق لکھتاہے کہ حضرت مریم کا اپنے منسوب یوسف نجار کے ساتھ قبل نکاح کے پھرنا اس اسرائیلی رسم پر پختہ شہادت ہے۔

(خزائن ج 14 ص300)

جب چھ سات ماہ کا حمل نمایاں ہوگیا تب حمل کی حالت میں ہی قوم کے بزرگوں نے مریم کا یوسف نجار سے نکاح کردیا اور اس کے گھر جاتے ہی ایک دو ماہ بعد مریم کا بیٹا ہوا وہی عیسیٰ یایسوع کے نام سے موسوم ہوا۔

(خزائن ج 20 ص355)

مریم کی وہ شان ہے جس نے ایک مدت تک اپنے تئیں نکاح سے روکا، پھربزرگوں کے نہایت اصرار پر بوجہ حمل کے نکاح کرلیا۔

(خزائن ج19ص18)
اور قادیانی عقیدے کے مطابق حضرت مریم اور یوسف نجار کے نکاح سے مزید اولاد بھی پیدا ہوئی ہے مرزا قادیانی لکھتاہے کہ:

یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں، یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھیں یعنی سب یوسف اور مریم کی اولاد تھیں۔

(خزائن ج19 ص18)

وہ مسیح ہرطرح عاجزہی عاجز تھا۔ مخزج معلوم کی راہ سے جو پلیدی اور ناپاکی کا مبرز ہے، تولدپاکر مدت تک بھوک، پیاس، درد اور بیماری کا دکھ اُٹھاتارہا۔

(خزائن ج 1 ص 441,442)

جس حالت میں برسات کے دنوں میں ہزارہاکیڑے مکوڑے خود بخود پیدا ہوجاتے ہیں۔۔۔ تو پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اس پیدائش سے کوئی بزرگی ان کی ثابت نہیں ہوتی، بلکہ بغیر باپ کے پیدا ہونا بعض قوی سے محروم ہونے پر دلالت کرتاہے۔

(خزائن ج 20 ص356)

معجزات انبیاء علیہم السلام کا انکار:

انبیاء کرام علیھم السلام کی صداقت کے لیے اُن کے ہاتھوں پر ایسے امور ظاہر ہوتے تھے جن کا ظہور انسانی طاقت سے خارج ہوتاہے۔ ایسے کاموں کو معجزات کہتے ہیں قرآن مجید میں کئی انبیاء کرام کے معجزات کا تذکرہ ہے۔ لیکن مرزاقادیانی نے نا صرف ان معجزات کا انکار کیا بلکہ بعض معجزات کا استہزا بھی کیا۔ چند قادیانی تحریریں ملاحظہ فرمائیں، جن سے قادیانی کفر عیاں ہے۔

سورۃ بقرہ میں جو ایک قتل کا ذکر ہے کہ گائے کی بوٹیاں نعش پر مارنے سے وہ مقتول زندہ ہوگیا اور اپنے قاتل کا پتہ دے دیاتھا یہ محض موسیٰ کی دھمکی تھی اور علم مسمریزم تھا۔

(خزائن ج 3ص)

ایک صاحب نے(مرزاقادیانی سے) پوچھا شق قمر (چاند کے دو ٹکرے) کی نسبت آپ کیا فرماتے ہیں، فرمایا ہماری رائے میں یہ ہی ہے کہ وہ ایک قسم کا خواب تھا۔

(اخبار بدر قادیان 24مئی 08)

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا چار پرندے کے معجزے کا ذکر جو قرآن مجید میں وہ بھی مسمریزم کاعمل تھا۔

(خزائن ج 3ص )

مسیح علیہ السلام کا معجزہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے معجزہ کی طرح صرف عقلی تھا۔

(خزائن ج3ص254)

مسیح کے معجزات تو اس تالاب کی وجہ سے بے رونق اور بے قدر تھے، جو مسیح کی ولادت سے قبل بھی مطہر عجائبات تھا جس میں ہر قسم کے بیمار تمام محذام، مفلوج، مبروص وغیرہ ایک ہی غوطہ مار کر اچھے ہوجاتے تھے۔

(خزائن ج3ص263)
دوسری جگہ لکھتاہے کہ:

اسی تالاب نے فیصلہ دیاکہ اگر آپ سے کوئی معجزہ بھی ظاہرہوا تو وہ معجزہ آپ کا نہیں بلکہ اسی تالاب کا معجزہ ہے اور آپ کے ہاتھوں میں سوائے مکروفریب کے اورکچھ نہیں تھا۔

(خزائن ج11 ص 291)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*