- عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ مرفوعا لا تقوم الساعۃ حتٰی تملا الارض ظلما وجورا وعدوانا ثم یخرج من اھل بیتی من یملاھا قسطاوعدلا ( المستدرک ج 4 ص 557)
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ زمین ظلم و جور سے بھر جائے۔ بعد ازاں میرا اہل بیت سے ایک شخص (مہدی رضی اللہ عنہ) پیدا ہو گا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ - عن عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ لا تذھب الدنیا حتی یملک العرب رجل من اھل بیتی یواطی اسمہ اسمی
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا اس وقت تک ختم نہ ہو گی یہاں تک کہ میرے اہل بیت(اولاد) میں سے ایک شخص عرب کا بادشاہ ہو جائے جس کا نام میرے نام کے مطابق ہوگا (یعنی محمد)۔ ترمذی شریف - وكنيتہ ابو عبد اللہ و في الشفاء للقاضي عياض رحمہ اللہ ان كنيتہ ابو لقاسم
امام مہدی كی كنيت ابو عبد اللہ ہو گی اور قاضي عياض رحمہ اللہ كی كتاب ميں ہے کہ ان كی كنيت ابوالقاسم ہو گی۔ (الشاعۃ ص 193) - ولقبہ المہدی لان اللہ ھداہ للحق والجابر لانہ یجبر قلوب امۃ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اولانہ یجبر ای یفھر الجبارین ویقصمہم
ان کا لقب مہدی ہو گا اس لیے کہ اللہ تعالی ٰ ان کی طرف سے ان کی رہنمائی فرمائی جائے گی ۔ اسی طرح ان کا لقب“جابر“ بھی ہو گا کیونکہ وہ اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلوب پر مرہم رکھیں گےیا اس لیے کہ وہ ظالموں پر غالب آ کر ان کی شان و شوکت کو ختم کر دیں گے۔ (الشاعۃ ص 193) - عن ام سلمۃ رضی اللہ عنھا قالت سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول المہدی من عترتی من ولد فاطمہ رضی اللہ عنھا
حضرت اُم المومنین حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کر فرماتے ہوئے سنا کہ مہدی میری نسل یعنی فاطمہ کی اولاد سے ہو گا۔ ابو داود شریف ج 2 ص 588