بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

سب سے خطرناک ترین فتنہ

شیخ المشائخ حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب(سرپرست اعلیٰ شبان ختم نبوت)فرماتے ہیں:

"یہ قرب قیامت کا دور ہے،روز بروز نت نئے فتنے مختلف شکلوں میں رونما ہو رہے ہیں،ان میں سے ایک خطرناک ترین فتنہ ،قادیانیت کا فتنہ ہے،یہ حضور اکرم ﷺ کی ختم نبوت کے باغی اور دشمن ہیں،آج بھی یہ مختلف چالوں سے مسلمانوں کے ایمان پر حملہ آور ہیں،دوستی،نوکری،چھوکری،پیسوں کی ٹوکری کے بہانے سے اور کسی کو غیر ملکی ویزہ کا جھانسا دے کر اس کے ایمان کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں،بندہ سادہ لفظوں میں عرض کر رہا ہے ،اللہ نہ کرےاگر کسی مسلمان نے قادیانیوں کے مکر و فریب میں آ کر برطانیہ،جرمنی یا کسی اور ملک کا ویزہ لے لیا اور کسی قادیانی لڑکی سے شادی کر کے قادیانی بن گیا تو گنبد خضریٰ سے اُس کا ویزہ ختم ہو گیا،گنبد خضریٰ سے اُس کا رشتہ ختم ہو گیا۔”

(قادیانیوں کے مکمل بائیکاٹ پر متفقہ فتویٰ،ص103)

قادیانیوں کا فتنہ تمام فتنوں میں خطرناک فتنہ ہے،یہ فتنہ دن رات اپنے باطل عقیدہ کی نشرواشاعت میں ہرممکن طاقت کا استعمال کرتا ہے،فرزندانِ اسلام کو ان مرتدین کے مکر و فریب اور دجل و تلبیس(جھوٹ اور دھوکہ) سے خود بھی اور اپنے حلقہ احباب کو بھی بچانا فرض عین ہے،رب العالمین ہمارے اسلاف کرام  کی قبور کو انوار و برکات سے معمور فرمائے کہ انہوں نے بروقت اس خطرناک فتنے کی بیخ کنی(جڑ سے اکھاڑنا) فرمائی۔

(شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹرشیر علی شاہ صاحب)

(تربیتی نصاب،ص51 )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے