بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

علامات امام مہدی علیہ الرضوان کا مرزا قادیانی سے تقابلی جائزہ

علاماتِ مہدی علیہ الرضوان کا مرزا قادیانی سے تقابلی جا ئزہ

حضرت امام مہدی علیہ الرضوان مرزا قادیانی
امام مہدی علیہ الرضوان کا نام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر یعنی محمد ہو گا۔ جب کہ مرزا قادیانی کا نام مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔
آپ کے والد کا نام حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کے نام پر (یعنی عبداﷲ) ہو گاَ ۔ جب کہ مرزا قادیانی کے باپ کا نام مرزا غلام مرتضیٰ تھا۔
حضرت مہدی علیہ الرضوان حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا کی اولاد سے (یعنی سید) ہوں گے۔ جب کہ مرزا قادیانی مغل خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔
حضرت امام مہدی علیہ الرضوان کی کنیت ابوعبداﷲ یا ابوالقاسم ہو گی۔ جب کہ مرزا قادیانی کی کوئی کنیت نہ تھی۔
ظہور مہدی علیہ الرضوان اس وقت ہوگا جب دنیا ظلم و جور سے بھر چکی ہو گی اور حضرت مہدی علیہ الرضوان دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ مرزائی بتائیں کہ کیا مرزا کے دعوی مہدویت کے وقت زمیں ظلم و جور سے بھر چکی تھی تو کیا تمھارے مہدی نے ظلم و جور ختم کر دیا اور پوری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیا ؟بلکہ مرزا کے دور کے بعد ظلم و جور کو جو ترقی ملی ہے اس کی مثال گذشتہ ۱۳ صدیوں میں نہیں ملتی۔
حضرت مہدی علیہ الرضوان کی خلافت پوری دنیا میں ہو گی اور وہ پوری دنیا کے حکمران ہوں گے جس کی مدت ۷ سال سے ۹ سال تک کے درمیان ہو گی۔ کیا مرزا قادیانی کو ایک دن بھی حکمرانی نصیب ہوئی؟
حضرت مہدی علیہ الرضوان کے ظہور سے قبل فتنے بہت بڑھ چکے ہوں گے آپ فتنوں کو ختم کریں گے اور آپ کے زمانہ میں آپس میں محبت و الفت کا وہ رنگ ہو گا جو حضرات صحابہ کے دور میں تھا اور تمام مسلمان آپس میں بھائیوں کی طرح رہیں گے۔ مرزائیوں کے مہدی کے زمانے میں فتنے کتنے تھے اور مرزا قادیانی کے بعد فتنے زیادہ ہوئے یا فتنوں کا خاتمہ ہو گیا؟کیا مسلمان آپس میں بھائیوں کی طرح بن گئے ہیں یا بھائیوں کے درمیان بھی عداوتیں بڑھ گئیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے