محبوب کبریا، رحمت للعالمین حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری برگزیدہ پیغمبر ہیں۔ آپ ﷺ کے بعد قیامت تک کسی کو نبوت نہیں دی جائے گی۔ قیامت تک آنے والے ہر انسان کی نجات آپﷺ کے دامن رحمت سے وابستہ کر دی گئی ہے اس عقیدہ کو “عقیدہ ختم نبوت” کہتے ہیں۔
ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا ایک متفقہ، اصولی، اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کو دین اسلام میں وہی حیثیت حاصل ہے جو ایک بلند و بالا عمارت میں بنیاد کو یا جو ایک تندرست و توانا جسم میں شہہ رگ کو۔ جیسے بنیاد کے بغیر عمارت کا وجود باقی نہیں رہ سکتا اور شہہ رگ اور دل کے بغیر انسان بے حس و بے حرکت ہے ایسے ہی عقیدہ ختم نبوت کے بغیر دین باقی نہیں رہ سکتا۔ اسی لیے دور رسالت اور خلافت راشدہ اور بعد کے اسلامی ادوار میں کبھی کسی مدعی نبوت اور اسکے ماننے والوں سے سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ منکرین ختم نبوت کے جن فتنوں نے اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ان میں “قادیانیت” ایک بڑا اور خطرناک ارتدادی فتنہ ہے جو سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے دام فریب میں پھنسانے کیلئے اپنی ارتدادی سرگرمیوں کو تیز کئے ہوئے ہے۔ اس فتنے کے خلاف بہت سے خوش قسمت افراد اور جماعتیں اپنی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
الحمدللہ انہیں جماعتوں میں سے شبان ختم نبوت گذشتہ دو دہائیوں سے حضرات علماء کرام اور مشائخ عظام کے مزاج کے مطابق ان کی ہدایات اور مشاورت سے تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کے مقدس محاذ پر مختلف شعبہ جات اور عوامی حلقوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
ایمان اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت ہے اس عظیم نعمت سے محروم افراد تک ایمان کا پیغام پہنچانا اہل ایمان کی ذمہ داری بھی ہے اور سبعادت مندی بھی ۔ رسول کریم ﷺ کے فرمان مبارک کے مطابق غیر مسلم کے ایمان کا سبب بننےوالے پر اللہ تعالی جنت واجب فرما دیتے ہیں ۔ شبان ختم نبوت کےشعبہ دعوت اسلام کا مقصد بھی راہ حق سے بھٹکے ہوئے ، سیراب کو پانی سمجھنے والے غیر مسلم افراد تک مثبت انداز سے اسلام کی دعوت پہنچانا ہے۔ الحمد للہ شبان ختم نبوت کا یہ شعبہ امتیازی خصوصیت رکھتا ہے اور یہ شعبہ دیگر شعبوں کی طرح نہایت فعال ہے۔ اس شعبے میں کام کرنے والے علماء جہاں اسلام اور دیگر مذاہب قادیانیت کے مابین اختلافی موضوعات پر مہارت اور فتنوں کے مزاج سے واقفیت رکھتے ہیںوہاں گفتگو میں اسلامی دعوتی اصولوں کو بھی نظر انداز نہیں کرتے۔
الحمد للہ اس شعبے کے تحت سینکڑوں قادیانی، عیسائی اور ہندو اپنے سابقہ مذہب کوچھوڑ کر پیارے کریم آقا حضور خاتم النبیینﷺ کے مبارک دامن سے وابستہ ہو کر آپﷺ کی راحت کا سبب بن چکے ہیں۔
شبان ختم نبوت کا شعبہ تبلیغ آگہی ایک اہم اور بنیادی شعبہ ہے جس کے تحت تقریبا 30 مبلغین باقاعدہ طور پر اور انکے ماتحت بیسیوں افراد رضا کارانہ طور پر ملک پاکستان کے چاروں صوبوں اور اضلاع میں عقیدہ ختم نبوت کے حفاظت اور آگہی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جس کیلئے علاقوں، محلوں، شہروں اور دیہاتوں میں کانفرنسز، بیانات اور نشستوں کی ترتیب بنائی جاتی ہے بازاروں اور گلیوں میں گشت کرکے عقیدہ ختم نبوت اور منکرین ختم نبوت کے بارے زبانی دعوت و آگہی کے ساتھ لٹریچر تقسیم کیا جاتا ہے. الحمد للہ ہزاروں افراد اس شعبے سے مستفید ہوتے ہیں۔
کسی بھی معاشرے کی فکری ، نظریاتی اور اخلاقی سوچ کے مثبت و منفی فروغ میں تعلیمی ادارے بنیادی کردار کے حامل ہوتے ہیں اسی لیے فتنے انہی اداروں کو اپنی آمادہ جگاہ اور توجہات کا مرکز سمجھتے ہیں انہی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ملک و ملت کے مستقبل کے حقیقی سرمایہ ہیں۔ اسی اہمیت کے پیش نظر شبان ختم نبوت میں شعبہ ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ اس شعبے کے تحت یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں سیرت رسولﷺ ،ناموس رسالت ﷺ، ختم نبوت اور رد قادیانیت جیسے موجوعات پر تربیتی نشستیں اور سیمینار کروائے جاتے ہیں ۔ ان پروگراموں کے ذریعے نوجواں نسل کو جہاں خلاف اسلام فتنوں سے آگاہی حاصل ہوتی ہے وہاں دین کے ساتھ عملی وابستگی میں بھی پختگی آتی ہے اس شعبے میں انہی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء و اساتذہ لیکچر دیتے ہیں ۔ الحمد للہ اس شعبے میں کام کرنے والے نوجوان انتہائی فعال ،منظم اور دینی و اخلاقی تربیت یافتہ ہیں جواب تک سینکڑوں تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء و اساتذہ تک نہایت موثر انداز سے مذکورہ عنوانات پر نہایت مفید پروگرام کر چکے ہیں۔
تاجر طبقہ کااثر معاشرے پر بڑی تیزی اور گہرائی سے پڑتا ہے یہ طبقہ معاشی کردار میں نمایاں حیثیت کا حامل ہوتا ہے اس طبقہ کی اصلاح دین کے ساتھ عملی وابستگی اور پختگی اصلاح معاشرہ اور مقاصد دینیہ کے حصول کیلئے ضروری ہے۔ الحمد للہ شبان ختم نبوت شعبہ تاجران کے نام سے اس طبقہ میں بھی مضبوط نظم اور مستقل مزاجی کے ساتھ ختم نبوت اور رد قادیانیت کے محاذ پر اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس شعبے کے تحت جہاں ہزاروں افراد نے ختم نبوتو رد قادیانیت کے بارے میںآگہی حاصل کی وہیں پر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے معاشی اعتبار سے قادیانیت کو کاری ضرب لگائی ہے۔
جماعت نے عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت اور رد قادیانیت کے موضوعات پر مشتمل لٹریچر اور سالوں میں ایک نصاب تیار کیا ہے یہ شعبہ اس نصاب کے ذریعے مدارس، عصری تعلیمی ادارے اور عوام الناس کو مذکورہ موضوعات پر مرحلہ وار کورس کرواتا ہے۔ اور آخر میں کورس کرنے والے احباب کو اعزازی سند جاری کرتا ہے۔ الحمد للہ ہزاروں افراد اس کورس سے استفادہ کر چکے ہیں۔
آج اس نئی ٹیکینالوجی کے دور میں سیٹلائٹ ،انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو اپنے زیر اثر کر لیا ہے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو استعمال کرنے والے نوجوانوں کا دینی علم حدود ہوتا ہے اسی لیے قادیانیت کی یلغار نے بھی اسی میدان کا انتخاب کیا ہے۔ اس محاذ پر کام وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو فتنہ ارتدار سے بچایا جا سکے ۔
الحمد للہ شبان ختم نبوت کا شعبہ آئی ٹی اینڈ میڈیا اس میدان میں بھی گر انقد رنمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے اس شعبے کے تحت نہایت موثر انداز سے ویب سائٹ ،موبائل ایپلی کیشن، فیس بک ،ٹیوٹر ،واٹس ایپ اور آن لائن کورسز وغیرہ کے ذریعے ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ ورد قادیانیت کا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا جارہا ہے۔
شبان ختم نبوت کا شعبہ نشر و اشاعت بھی نہایت فعال ہے اس شعبے کے تحت عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت ﷺ ،سیرت رسولﷺ ،نزول سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام ، ظہور حضرت امام مہدی علیہ الرضوان اور رد قادنیانیت جیسے موضوعات پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں لٹریچر ، پوسٹر اور اسٹیکر وغیرہ شائع کیے جا چکے ہیں جن کے ذریعے لاکھوں مسلمانوں کا ختم نبوت وناموس رسالت جیسے موضوعات پر عقیدے کی پختگی کے ذریعے ایمان مضبوط ہوا ہے۔
ملک پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل (0)106اور (3)206میں ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر اقلیت قرار دیا گیا ہے اور تعزیرات پاکستان کی دو دفعات B/298 ،C/298 کے ذریعے قادیانیوں کو خود کو مسلمان کہنے اپنے کفر کو اسلام کہنے اورشعائر اسلامیہ کے استعمال سے بھی ردکا گیا ہےیہ قوانین قادیانیت کے قصر ارتدار کو منہدم کرنے کا موثر اور آسان ذریعے ہے قادیانیت کو آئین و قانون کا پابند بنانے کی غرض سے شبان ختم نبوت کا شعبہ آئین و قانون فعال ہے۔ اس شعبہ کا مقصد جہاں قادیانیوں کو آئین شکنی سے روکنا ہے وہاں قوانین کے ذریعے انتظامیہ اور عدلیہ کے احباب کو ختم نبوت ،ناموس رسالتﷺاور رد قادیانیت کا شعور دے کر اس عظیم مشن میں معاون مددگار بناناہے ۔
اس شعبہ کا مقصد کفر کی اتھاہ گہرائیوں سےنکل کراسلام کےنور میں آنے والے نو مسلمین افراد اور گھر انوں کی ضروریات کو پوراکر تا ہے کہ اسلاقبول کرنے والے یہ خوش قسمت لوگ بعض اوقات اپنے مذہب کو چھوڑنے کی وجہ سےاپنے خاندان، تعلقات اور اپنی معاشی ضروریات کے اسباب سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا معاشی ومعاشرتی سہارابننااہل اسلام کی اہم ذمہ داری ہے۔الحمداللہ شبان ختم نبوت کے شعبہ کفات وتربیت نومسلمین،، کے تحت ایسے فراد کی تعلیم واتر بیت، گھریلو راشن، بچوں کے تعلیمی اخراجات، گھر کے تعمیر، علاج ومعالجہ، شادی کے ضروری اخراجات، کاروباری قرض اور قانونی تحفظ جیسی اہم ضرریات کو پوراکیا جاتاہے اور اسی طرح ان کی دینی واخلاق تربیت کرکے انہیں معاشرے کا مثالی فردبنانے کی کوشش کرنا بھی اس شعبے کا نمایاں کام ہے۔
اس شعبہ کا مقصد کفر کی اتھاہ گہرائیوں سے نکل کر اسلام کے نور میں آنے والے نومسلمین افراد اور گھرانوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے کہ اسلام قبول کرنے والے یہ خوش قسمت لوگ بعض اوقات اپنے سابقہ مذہب کو چھوڑنے کی وجہ سے اپنے خاندان، تعلقات اور اپنی معاشی ضروریات کے اسباب سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا معاشی و معاشرتی سہارا بننا اہل اسلام کی اہم ذمہ داری ہے۔
الحمدللہ شبان ختم نبوت کے “شعبہ کفالت و تربیت نومسلمین” کے تحت ایسے افراد کی تعلیم و تربیت، گھریلو راشن، بچوں کے تعلیمی اخراجات، گھر کی تعمیر، علاج و معالجہ، شادی کے ضروری اخراجات، کاروباری قرض اور قانونی تحفظ جیسی اہم ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے اور اسی طرح ان کی دینی و اخلاقی تربیت کر کے انہیں معاشرے کا مثالی فرد بنانے کی کوشش کرنا بھی اس شعبے کا نمایا کام ہے۔
دکھی انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا ذریعہ ہے شبان ختم نبوت جہاں تبلیغ دین، ختم نبوت و ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے مختلف شعبوں میں سر گرم عمل ہے وہیں شبان ختم نبوت کا “شعبہ رفاہ عامہ” “شبان ویلفئیر فاؤنڈیشن” کے نام سے اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے جذبے سے سرشار ہو کر محرعم اور مجبور طبقات کی ہر ممکن مدد کے لیے ایسی خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں جس سے انسانیت کی فلاح و بہبود ہو سکے۔
شبان ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تحت دور دراز کے غریب، پسماندہ علاقوں میں وقتاً فوقتاً فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں جن میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مستحق افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی دی جاتی ہیں۔
شبان ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے موقع پر پسماندہ علاقوں میں وقف قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے اندر کثیر تعداد میں لوگ اپنی قربانیاں عطیہ کرتے ہیں جس کا گوشت غرباء خصوصاً نومسلمین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
قدرتی آفات مثلاً سیلاب، زلزلہ وغیرہ سے متاثر ہونے والے افراد، گھرانوں کی دادرسی کرنا شبان ویلفئیر فاؤنڈیشن کا اہم کام ہے ایسے حالات میں شبان ختم نبوت کے کارکنان ملی جذبے سے سرشار ہو کر بلا تفریق رنگ و نسل، راشن، نقدی، علاج و معالجہ، خیمہ اور تعمیراتی کاموں کی صورت میں اپنے بھائیوں کو امداد پہنچاتے ہیں۔