Home » قادیانیوں کے کفر کی وجوہات » آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت اور آپکی توہین

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت اور آپکی توہین

مرزا قادیانی نے اپنی تحریرات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فضلیت کی بھی پوری جگہ رکھی ہے۔مرزا قادیانی کے بے باک قلم سے آقا مدنی کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جو توہین آمیز عبارات نکلیں ہیں وہ اس کے کفر کا بیانگ دیل اعلان کرتی ہیں۔ اور تاریخ اسلام میں کبھی کسی بدبخت کو ایسی جراْت نہ ہو سکی جس کا اظہار مرزا قادیانی اور اس کی ذریت نے کیا۔ چند عبارات ملا خط کیجیے۔

ظلی نبوت نے مسیح موعود کے قدم کو پیچھے نہیں ہٹایابلکہ آگے بڑھایاہے۔ اور اس قدر آگے بڑھایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو بہ پہلو لا کھڑا کیا۔

(کلمۃ لفصل ص 113)

یہ بات بالکل صحیح ہے کہ ہر شخص ترقی کرسکتاہے اور بڑے سے بڑا درجہ پاسکتاہے حتیٰ کہ محمد رسو ل اللہ سے بھی بڑھ سکتاہے۔

(اخبار الفضل نمبر 5 جلد 10، 17 جولائی 1922 ء)
مرزاقادیانی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کے بار ے میں لکھتاہے کہ:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تین ہزار معجزات کا ظہور ہوا

(خزائن ج 17 ص 153)
جبکہ اپنے معجزات کی تعداد بیان کرتے ہوئے لکھتاہے کہ:

میرے معجزات کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہیں

(خزائن ج 21 ص 72)
مرزاقادیانی کے مرید خاص ”قاضی اکمل“ نے مرزا قادیانی کی شان میں نظم لکھی جس کو مرزا قادیانی نے نا صرف پسند کیا بلکہ اپنے اخبار ”بدر“ میں اس کو چھپوایا بھی اور فریم کرواکر اپنے مہمان خانے میں بھی لگوادیا۔ نظم کے چند اشعار یہ ہیں۔

محمد پھر اُتر آئے ہیں ہم میں اور آگے سے بڑھ کرہے اپنی شان میں
محمددیکھنے ہوں جس نے اکمل غلام احمد کو دیکھے قادیان میں

(روز نامہ بدر قادیان 25 اکتوبر 1906)

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب۔۔۔ عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھالیتے تھے، حالانکہ مشہور تھا کہ اس میں سور کی چربی پڑتی ہے۔

(مرزاقادیانی کا مکتوب روزنامہ الفصل 22 فروری 1924)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جائے قیام کی توہین کرتے ہوئے لکھتاہے کہ:

خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چھپانے کے لیے ایک ایسی ذلیل جگہ تجویز کی جو نہایت متعفن اور تنگ اور تاریک اور حشرات الارض کی نجاست کی جگہ تھی۔

(خزائن ج 17 ص 205)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اقدس کی توہین کرتے ہوئے بکواس کرتاہے کہ:

ایسے موقع پر مسلمان معراج پیش کردیتے ہیں حضرت اقدس (مرزاقادیانی) نے فرمایا کہ معراج جس وجود سے ہوا تھا وہ ہگنے موتنے والا وجود تو نہ تھا

(استغفراللہ)(ملفوظات احمدیہ ج5 ص459)

قارئین کرام مرزائی کتب سے چند عبارات آپ کے سامنے رکھیں ہیں جن کا ہرہر حرف چیخ چیخ کر مرزاقادیانی کے کفر کا اعلان کررہاہے۔ قارئین کرام! مرزا کی کتب سے توہین رسالت پر مشتمل چند عبارات آپ کے سامنے رکھی ہیں اور توہین رسالت کرنے والے کے بارے میں مرزاقادیانی کا اپنا فتویٰ بھی موجود ہے لکھتاہے کہ ”جو شخص آنحضرت کی شان میں کوئی ایسا کلمہ زبان پر لائے گا جس سے آپ کی ہتک ہو وہ حرامی نہیں تو اور کیا ہے۔“ (ملفوظات ج ۵ ص ۸۳۲) اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ مرزاقادیانی، اس کی اولاد اور قادیانیت جو مندرجہ بالاکفریہ عبارات پر ناصرف ایمان رکھتی ہے بلکہ بے وقوفانہ تاویلات کے ذریعے ان کی اشاعت بھی کرتی ہے۔ کیا ہو خود مرزا قادیانی کے فتویٰ کی رو سے حرامی ہیں یا نہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*