Home » قادیانیوں کے کفر کی وجوہات » صحابہ کرام واہل بیت رضی اللہ عنھم کی توہین

صحابہ کرام واہل بیت رضی اللہ عنھم کی توہین

جوشخص اللہ تعالیٰ، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ، انبیاء کرام علیھم السلام کی اس دیدہ دلیری سے توہین کرتاہو وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اور اہل بیت رضی اللہ عنھم کوکیا خاطر میں لائے گا۔ مرزاقادیانی کی حضرات صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنھم کے متعلق چند عبارات پیش خدمت ہیں۔ قارئین فیصلہ فرمائیں کہ کیا ایسے غلط اور روح فرسانظریات رکھنے والے کا اسلام سے کوئی تعلق ہوسکتاہے؟

بعض نادان صحابی جن کو درایت سے کچھ حصہ نہ تھا۔

(خزائن ج 21س 285)

ابوہریرہ غبی تھا اور روایت اچھی نہیں رکھتاتھا

(خزائن ج19 ص127)

میں وہی مہدی ہوں جسکی نسبت ابن سیرین سے سوال کیاگیا کہ کیا وہ حضرت ابوبکر کے درجہ پر ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ابوبکر کیا وہ تو بعض انبیاء سے بھی بہتر ہے۔

(مجموعہ اشتہارات ج2 ص 396)

پرانی خلافت کا جھگڑا چھوڑو اب نئی خلافت لو، ایک زندہ علی تم میں موجود ہے اس کو چھوڑتے ہو اور مردہ علی (حضرت علی المرتضیٰ) کو تلاش کرتے ہو۔ (ملفوظات ج1 ص 400)

حضرت فاطمہ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا اور مجھے دکھایا کہ میں ان میں سے ہوں۔

(خزائن ج18 ص 217)

تمھارا ورد تو صرف حسین ہے کیا تو انکار کرتاہے پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے کہ کستوری کی خوشبو کے پاس گوہ کا ڈھیر (ذکر حسین) ہے۔

(خزائن ج 19 ص194)

میری سیر ہر وقت کربلا میں ہے سو (100)حسین ہر وقت میری جیب میں ہے۔
(خزائن ج18 ص 477)
مرزاقادیانی کا لڑکا مرزا محمودلکھتاہے کہ:

اب جو سید کہلاتاہے اسکی سیادت باطل ہوجائے گی، اب وہی سید ہوگا جو حضرت مسیح موعود (مرزا قادیانی) کی اتباع میں داخل ہوگا اب پرانا رشتہ کا نام نہیں آئے گا۔

(انوالعلوم ج8 ص80)
مرزاقادیانی اپنی اولاد کے بارے میں لکھتاہے کہ:

؎ یہ پانچوں جوکہ نسل سیدہ ہے            ہیں پنج تن جن پر بنا ہے

(در ثمین اُردوص29)

انہی عقائد کی وجہ سے قادیانی ذریت مرزا قادیانی کو ثانی محمد اسکی بیوی کو ام المؤمنین، اسکی بیٹی کو سیدۃ النساء، بیٹے کو ”قمر الانبیاء“ اسکے ماننے والوں کو صحابہ، اسکے خلفاء کو ”امیر المؤمنین“ اور اسکے خاندان کو اہل بیت کہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

*